Type Here to Get Search Results !

بغداد، حرمین کاظمین (ع) کی طرف جانے والے راستے میں بم دھماکہ

 

انفجار

عراقی سیکیورٹی میڈیا نے شمالی بغداد میں الائمہ پل کے قریب ایک دستی بم پھٹنے کی اطلاع دی ہے۔ بم کے پھٹنے کے باوجود زائرین شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام منانے کے لئے جوش و جذبے کے ساتھ حرم کی جانب بڑھتے رہے۔

عراقی سکیورٹی فورسز کی اطلاع کے مطابق، بغداد میں الائمہ پل کے قریب ایک دستی بم پھٹنے سے 10 شہری زخمی ہوگئے ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سیکیورٹی میڈیا نے مزید کہاکہ اسپیشل فورسز نے واقعے کی تفصیلات پر تفتیش شروع کردی ہے۔تاہم بم کے پھٹنے کے باوجود زائرین شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام منانے کے لئے جوش و جذبے کے ساتھ حرم کی جانب بڑھتے رہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.