Type Here to Get Search Results !

قرآن سے ایک لفظ بھی نہیں ہٹایا جاسکتا: یعسوب عباس

 شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں قرآن کی 26 آیات کو ہٹانے کی عرضی دی ہے جس کے بعد شیعہ اور سنی دونوں فرقوں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔

شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی جانب سے سپریم کورٹ میں قرآن مجید کی 26 آیات کو ختم کرنے کے لئے دائر درخواست پر اب تنازع شدت اختیار کر رہا ہے۔ وسیم رضوی کے اس اقدام سے شیعہ اور سنی دونوں حلقوں میں زبردست ناراضگی نظر آرہی ہے۔

شیعہ پرسنل لا بورڈ نے اس درخواست پر وسیم رضوی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن سے ایک لفظ بھی نہیں ہٹایا جاسکتا۔

شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس نے وسیم رضوی کی متنازع درخواست پر شیعہ پرسنل لا بورڈ کی جانب سے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی جیسے لوگ صرف اسلام کو بدنام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا قطعی غلط ہے کہ قرآن پاک شدت پسندی کی دعوت دیتا ہے۔ قرآن امن کا پیغام امن دیتا ہے۔ کسی بھی امام نے آج تک کوئی آیت کو ہٹانے کی بات نہیں کی۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.