Type Here to Get Search Results !

علم دین کا حصول فقط معارف اہلبیت (ع) کی ترویج کے لیے ہونا چاہئے

 

 تحریک اسلامی نائیجیریا کے سربراہ نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا دین کی ضرورت اور خدا، اس کے رسول اور امت اسلامی کے نزدیک پسندیدہ عمل ہے لیکن شرط یہ ہے کہ علم مفید ہو اور معارف اہلبیت علیہم السلام کی ترویج میں ان سے استفادہ ہو۔

جامعۃ المصطفی کے فارغ التحصیل طلباء اور طالبات نے شہر ابوجہ میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ہے۔

رہبر شیعیان نائیجیریا نے اس ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مختلف علوم کی تعلیم حاصل کرنے کو دین کی ضروریات میں سے قرار دیتے ہوئے کہا: مختلف علوم کی تعلیم حاصل کرنا دین کی ضرورت اور خدا، اس کے رسول اور امت اسلامی کے نزدیک پسندیدہ عمل ہے لیکن شرط یہ ہے کہ علم مفید ہو اور معارف اہلبیت علیہم السلام کی ترویج میں ان سے استفادہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا: علم حاصل کرنے کے بعد دینی تعلیمات میں خاندان کی تشکیل کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا: میری آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ بچوں کی تربیت اور خاندان کی تشکیل اور اس کے استحکام پر خصوصی توجہ دیں۔








(حوزہ نیوز ایجنسی)


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.