Type Here to Get Search Results !

آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی کی رحلت پر آیت اللہ وحید خراسانی کا تعزیتی پیغام


 حضرت آیت اللہ واحد خراسانی نے آیت اللہ صافی گلپائگانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور افسوس کا اظہار فرمایا۔

حضرت آیت اللہ واحد خراسانی نے آیت اللہ صافی گلپائگانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا،آپ کے دفتر کی جانب سے شائع کردہ متن حسب ذیل ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

آیت اللہ شیخ لطف اللہ صافی گلپائگانی کی وفات پر، آیت اللہ وحید خراسانی نے ایک ٹیلی فون کال کے ذریعہ اس عظیم الشان عالم کے گذر جانے پر ان کے معزز خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا، خدا وند متعال کی بارگاہ میں مرحوم کے علو درجات اور سیدالشہدا امام حسین علیہ السلام کی ہمنشینی کے لئے دعا فرمائی۔

آیت اللہ وحید خراسانی کے فرزندوں نے بھی مرحوم آیت اللہ صافی گلپائگانی کے گھر اور دفتر میں حاضری دی اور ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

 

 حوزہ نیوز ایجنسی

 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.