Type Here to Get Search Results !

عزادار موت کی تمنا کرتا ہے مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری- Maulana Javed Haider Zaidi



لکھنو / مرحوم محمد طاہر رضوی کی سیوّم کی مجلس لکھنو واقع مسجد اختر صاحب ٹاپے والی گلی  میں منعقد ہوئ۔ اس مجلس کو انکے نواثے مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری صاحب قبلہ نے خطاب کیا، مجلس کا آغاز جناب علی عباس زیدی زیدپوری صاحب نے قران کی تلاوت سے کیا بعدٗ جناب ابول عباس، جناب  عشرت عباس، جناب  محمد ذاکر اور  جناب علی عباس زیدی زیدپوری  نے منظوم نظران عقیدت پیش کیا۔ 
 مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری نے اپنے خطاب میں موت کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ہر عزادار موت کی تمنا کرتا ہے، اسکی دلیل یہ ہے کہ جب وہ کربلا زیارت کے لیے جاتا ہے تو اپنے لیے کفن ضرور لیکر آتا ہے۔ مولانا موصوف نے ذائقہ موت پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ موت کا ذائقہ بھی آل محمد کے گھرانہ نے بتایا جب کربلا میں امام حسین علیہ السلام نے اپنے بھتیجے سے پوچھا کہ تمارے نذدیک موت کیسی ہے تو جناب قاسم نے جواب دیا کہ چچا جان اگر آپ کی محبت میں آے تو شہد سے زیادہ شیرں۔ اخر میں مولانا نے سرکارِ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی خیمہ سے مقتل کی طرف رخصت بیان کی جسکو سن کر مومنین گریا کرنے لگے، بعدِ مجلس انجمن کاظمیہ عابدیہ و دسته خطیب الایمان نے نوحہ خوانی کی۔ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.