Type Here to Get Search Results !

فلسطین میں ظلم و بربریت کو رکوانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں



فلسطین میں حالیہ واقعات پر دفتر آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی کا بیانیہ؛



حوزہ / غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کے متعلق آیت اللہ شبیری زنجانی کے دفتر نے بیانیہ صادر کیا ہے۔


حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، فلسطین کے حالیہ دردناک واقعات اور غاصب صہیونی حکومت کے جرائم پر آیت اللہ شبیری زنجانی کے دفتر نے بیانیہ جاری کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:


بسم الله الرحمن الرحیم
سرزمین فلسطین میں حالیہ دردناک واقعات، محاصرے اور بے آسرا فلسطینیوں پر غاصب اسرائیلی حکومت کے پے در پے حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں مظلوم فلسطینیوں کی شہادت نے تمام آزاد انسانوں اور درد مندوں کو پریشان اور غمگین کر دیا ہے۔


ان تلخ واقعات پر تشویش اور غم اندوہ کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس ظلم و بربریت کو رکوانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے اور اس قسم کی تلخ واقعات کا تکرار نہ ہونے دیں۔


خداوند عالم کے حضور دعاگو ہیں کہ ظہور حضرت ولیعصر (ارواحنا له الفداء) کے ساتھ بشریت کے دکھ اور درد کا خاتمہ اور دنیا میں عدل و انصاف کی حکومت ہو۔


حوزہ نیوز ایجنسی
URDU NEWS AND ARTICLES

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.