ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربرہ جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کے قطابٔ حزب اللہ کے کمانڈر ابو مہدی المہندس اور ان کے رفقاء کی امریکی فوج کے حملہ میں شہادت واقع ہوجانے پر مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ شیطان بزرگ ان شہداء کے خون میں حلاک ہوئے گا۔
مولانا نے فرمایا کہ شہداء کی قربانی کبھی رایگاہ نہیں جاتی تاریخ گواہ ہے کہ ایک بڑے اور دائمی انقلاب کے پس منظر میں شہداء کا خون شامل ہوتا ہے، باطل طاقتوں کو یاد رکھینا چاہئے کہ وہ اشخاص کو تو مار سکتے ہیں لیکن شخسیات کو نہیں ۔
مولانا جاوید زیدپوری نے اپنے بیان میں امریکہ کو شیطان بزرگ بتاتے ہوئے کہا کہ تم ہمارے کتنے قاسم سلمانی اور ابو مہدی المہندس جیسی شخصیات کو شہید کرو گے یہ وہ قوم ہے جسکو جزباء شہادت کربلا کے شہداء سے حاصل ہوا ہم حق کے لئے سر کٹا تو۔ سکتے ہیں مگر باطل کے آگے جھکا نہیں سکتے۔ تم ہمارے لوگوں کو مار کر خوش ہو اور ہم اس بات پر خوش ہیں کہ اب تمہاری حلاکت کا وقت عنقریب ہے۔ مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ انشاءاللہ ہمارے ان شہداء کا خون رنگ لاۓ گا اور باطل اور باطل پرست افراد کے چہرے کا رنگ جلد ہی اتر جائے گا۔