Type Here to Get Search Results !

نبوت کے ٹکڑے کا نام فاطمہ ہے، Maulana Javed Haider Zaidi


مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری

 مولانا جاوید حیدر زیدی نے جناب فاطمہ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ محمد کے ٹکڑے کا نام نہیں بلکہ نبوت کے ٹکڑے کا نام ہے۔

لکھنو/ دختر رسول ؐخاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا کی شہادت کی مناسبت سے ایام عزائے فاطمیہ کی مجالس و ماتمداری کے پروگرام پوری دنیا میں جاری و ساری ہے، اسی مناسبت سے مرکزِ عزاء لکھنو واقع امام بارگاہ پیارے جانی کشمیری محلہ میں بھی سیہ روزہ ایام عزائے فاطمیہ کی مناسبت سے مجالس کا سلسلہ جاری ہے کل اس سلسلے کی دوسری مجلس کو مولانا جاوید حیدر زیدی زیدپوری نے خطاب کیا۔

مجلس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، مولانا جاوید حیدر زیدی نے جناب فاطمہ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ محمد کے ٹکڑے کا نام نہیں بلکہ نبوت کے ٹکڑے کا نام ہے۔

مولانا موصوف نے مزید کہا کہ جب رسالت اپنے بدن میں کمزوری محسوس کرتی ہے تو وہ سیدہ کی چادر میں آجاتی ہے، آخر میں جناب فاطمہ کے اپر پڑنے والی مصیبتوں کا ذکر کیا جس کو سن کر مومنین گریہ کرنے لگے۔

Maulana Javed Haider Zaidi

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.